Skip to content

Littsint

غصے پر قابو کیلئے والدین کی رہنمائی

  • Norsk
  • English
  • Polski
  • Español
  • العربية
  • Somali
  • اردو
  • Davvisámegiella
  • Français
  • Português
  • Українська
  • ہمیں غصہ کیوں آتا ہے؟
  • والدین کی رہنمائی
  • آن لائن کورس
  • یہاں مدد دستیاب ہے
  • ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • ویب ایپ
  • تحقیق

کیا آپ کو بچوں پر جلدی غصّہ آ جاتا ہے

جو والدین بچوں کے ساتھ اپنے روزمرّہ واسطے میں بہتر بننے کے لیے کوشش کرنا چاہتے ہیں، وہ قابل احترام ہیں۔ Littsint ان والدین کو مفت مواد فراہم کرنے والی سروس ہے جو اپنے غصے کو سنبھالنے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس مواد اور وسائل کو نارویجن فیملی کاؤنسلنگ سنٹر کے سپیشلسٹ سائیکالوجسٹ Steinar Sunde نے مرتّب کیا ہے۔

ان کے مشوروں پر عمل کریں:

1۔ ذمہ داری لیں

جب آپ کو احساس ہو کہ آپ بچے پر چیخنا چاہتے ہیں یا اسے پکڑنا چاہتے ہیں تو ذمہ داری لیں اور وہاں سے ہٹ جائیں۔

2۔ یاد رکھیں کہ یہ نارمل ہے

خود کو یاد دلائیں کہ بچے کی حرکتیں اس کی عمر کے لحاظ سے بالکل نارمل ہیں۔ بچے کے رویّے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ گستاخ ہے یا آپ اپنے فرائض پورے کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

3۔ بچے کے ساتھ بات کریں

جب آپ پر سکون ہو جائیں تو واپس جا کر بچے سے اسی طرح بات کریں جیسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ سے بات کرے۔

4۔ آپ کا طرزعمل نمونہ ہے

یاد رکھیں کہ سب سے بڑھ کر آپ ایک نمونہ ہیں جس سے بچہ سیکھتا ہے کہ گھر میں ایک دوسرے سے بات کرنے کا مناسب طریقہ کیا ہے۔

Littsint

جو والدین اپنے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کی خاطر خود پر کام کرنا چاہتے ہیں، وہ قابل احترام ہیں۔ Littsint.no ان والدین کیلئے ویب سائیٹ ہے جو غصے پر قابو پانے کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ نفسیاتی علم اور ایک ایسے طریقے کو عام کیا جاۓ جس سے والدین کو بچوں کیلئے زیادہ محفوظ اور آئندہ کا اندازہ دلا سکنے والی زندگی میسّر آۓ۔

Littsint ایپ

آپLittsint ایپ Littsint.no،Google Play یا App Store سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ Littsint ایپ اپنی مدد آپ کا ٹول ہے جسکی بنیاد ایسے 800 والدین کے ساتھ بات چیت سے حاصل ہونے والے تجربات پر ہے جو اپنے بچوں کے ساتھ غصے پر بہتر قابو کیلئے مدد لینا چاہتے تھے۔

Littsint ای بک

Littsint.no سے آپ ایک مفت ای بک "غصے پر قابو کیلئے والدین کی رہنمائی” ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ای بک میں 10 وڈیو کلپس ہیں جو غصے پر قابو کا ایک ایسا ماڈل ٹھوس طریقے سے واضح کرتے ہیں جسے بخوبی ثابت کیا جا چکا ہے۔

مدد

اگر آپ غصے پر قابو کیلئے مزید مدد لینا چاہتے ہوں تو ناروے میں فیملی کاؤنسلنگ سروس (familievernet) کے عملے کو اس ماڈل کی تربیت حاصل ہے جو ای بک میں پیش کیا گیا ہے۔ فیملی کاؤنسلنگ سنٹر والدین کو مفت بات چیت فراہم کرتا ہے اور اس سے کسی حوالے کے بغیر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ فیملی کاؤنسلنگ سنٹروں اور ناروے میں علاج پیش کرنے والے دوسرے اداروں سے رابطے کی تفصیلات "یہاں سے مدد دستیاب ہے” مینو کے نیچے ملیں گی۔

ویب سائیٹ، ای بک اور ittsint ایپ کو Molde فیملی کاؤنسلنگ سنٹر کے سپیشلسٹ سائیکالوجسٹ اور Cognitive تھراپی کاؤنسلر Steinar Sunde نے ‘بچوں، نوجوانوں اور گھرانوں کے امور کی ڈائریکٹوریٹ’ کی مدد سے تیار کیا ہے۔